29 اگست 2015 - 18:51
کراچی، دس سال سے زیر تعمیر ہسپتال

گلشن اقبال میں نیپا چورنگی کے قریب ہسپتال کی تعمیر 7 اگست 2004 کو صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے شروع کی گئی، اور تاحال اس کی عمارت نامکمل ہے، منصوبے کیلئے کل مختص رقم 79 کروڑ تھی، جبکہ ابتک ایک ارب سے زائد خرچ ہوچکے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں ایک ایسا ہسپتال بھی زیر تعمیر ہے، جو دس سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود بھی مکمل نہیں ہو پایا۔ صوبائی دارالحکومت کے علاقے گلشن اقبال میں نیپا چورنگی کے قریب ہسپتال پچھلے دس سال سے زیر تعمیر ہے اور تاحال عمارت کی تعمیر مکمل نہیں ہو سکی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہسپتال کی تعمیر سات اگست 2004 کو صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے شروع کی گئی تھی اور اب تک عمارت ہی مکمل نہیں جا سکی۔ دوسری جانب منصوبے کیلئے 79 کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی تھی، تاہم حقیقت میں ایک ارب 70 کروڑ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔ میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ خرچہ صرف عمارت کی تعمیر پر آ چکا ہے، جبکہ دوسرے انفراسٹرکچر کیلئے فنڈز سے متعلق کوئی معلومات دستیاب نہیں۔

.......

/169